”مریم نواز نے نوازشریف کو قائل کر لیا ہے کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ نہیں بننے دینا اور اس کیلئے ۔۔۔“ سینئر صحافی نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا ، سیاست میں کھلبلی مچا دی

”مریم نواز نے نوازشریف کو قائل کر لیا ہے کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ نہیں ...
”مریم نواز نے نوازشریف کو قائل کر لیا ہے کہ حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ نہیں بننے دینا اور اس کیلئے ۔۔۔“ سینئر صحافی نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کر دیا ، سیاست میں کھلبلی مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف وفاق کے ساتھ صوبہ پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ اسے مرکز کے علاوہ پنجاب میں بھی نمبر گیم مکمل ہو گئی ہے او روہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں تاہم اب سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی پبلک نیوز پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہناتھا کہ اس بار ن لیگ کی پنجاب میں 129 سیٹیں آئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے پاس 122 ہیں تاہم پہلے ن لیگ راتوں رات بندوں کو خرید کر اپنی اکثریت بنا کر بیٹھ جاتی تھی ، یہ سن 88 میں بھی ہوا اور اس کے علاوہ ایک یا دو مرتبہ اور بھی ہوا جس میں چھانگا مانگا کی کہانی بھی شامل ہے ۔
غلام حسین کا کہناتھا کہ اس رانا ثنااللہ جھنگ میں ایک یا دو ایم پی ایز کو ملنے گئے ہیں تاہم مجموعی طور پر انہو ںنے میدان کھلا چھوڑ دیاہے ،مریم نواز نے نوازشریف کو قائل کیاہے جس کے بعد پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے کہ کسی قسم کی کوئی جدوجہد نہیں کی جائے گی ،کسی آزاد یا چھوٹی پارٹی کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش نہ کی جائے ، ہم نے کسی صورت میں بھی حمزہ شہباز شریف کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں بننے دینا ہے ۔ اس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو واک اوور مل گیا ہے اور حکومت بنانے کیلئے درکار سیٹوں سے اب ان پاس زیادہ ہوگئی ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -