مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،آدھے سے زیادہ ووٹ تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں: زرتاج گل وزیر

مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،آدھے سے زیادہ ووٹ تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں: ...
مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،آدھے سے زیادہ ووٹ تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں: زرتاج گل وزیر

  

اسلام ا ٓباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیرکا کہنا ہے کہ مجھے کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں،قبائلی ہونے کی وجہ سے طبیعت جنگجوانہ ہے،آدھے سے زیادہ ووٹ مجھے تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں،عمران خان نے مجھے پہلے دن ہی کہا بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہو۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیرکا کہناتھاکہ وزیرستان اور جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہیں،فاٹاکے لوگ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں لیکن انکی خدمات کو تسلیم نہیں کیاجاتا،قبائلی ہونے کی وجہ سے طبیعت جنگجوانہ ہے،آدھے سے زیادہ ووٹ مجھے تقریر کی وجہ سے ملتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر غریب میں فرق نہیں ہوتا،ذہانت کی وجہ سے انسان آگے جاتاہے،سسٹم تبدیل کرنے کے لیے باہر نکل کر آئی ہوں،میں منافق اور بزدل نہیں پاکستان کوتبدیل کرنے میں حصہ ڈالوں گی،میں بتانا چاہتی تھی خواتین بھی مرد لیڈر کی طرح کام کر سکتی ہیں،لوگ مجھے کہتے ہیں دھی رانی آگئی ہے،لوگ میراجذبہ دیکھ کر اپنی بیٹیوں کے نام زرتاج گل وزیر رکھتے ہیں۔زرتاج گل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی سادہ ،دور اندیش لیڈرہیں میں ان کوشروع دن سے بطور لیڈر جانتی ہوں،عمران خان کے ناقدین انہیں نہیں جانتے وہ جھکتے ہیں نہ بکتے ہیں،وہ کرپٹ نہیں نہ کرپشن کرنے دیں گے،وہ سادہ ہیں پاکستان کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کریں گے،عمران خان نے مجھے پہلے دن ہی کہا بہت بہادرہو آگے جاسکتی ہو۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد