’’چھکا‘‘ لگانے والے بولر کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان مگر کیوں؟ تفصیلات جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

’’چھکا‘‘ لگانے والے بولر کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان مگر کیوں؟ ...
’’چھکا‘‘ لگانے والے بولر کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان مگر کیوں؟ تفصیلات جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  

لندن(ویب ڈیسک)انگلینڈ میں کلب کرکٹ کے دوران ایک بولر نے حریف بیٹسمین کو سنچری سے محروم رکھنے کیلیے گیند کو خود ہی چھکے کے لیے بائونڈری کے باہر اچھال دیا تھا، اس کے خلاف کلب نے تادیبی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

سمرسٹ لیگ میں مائن ہیڈ کلب کے بیٹسمین جے ڈیریل 95 رنز پر ناٹ آئوٹ جبکہ ان کی ٹیم کو فتح کیلیے 5 رنز درکار تھے، اتنے میں حریف ٹیم پرنیل کلب کے بولر نے نوبال کرتے ہوئے گیند کو بائونڈری کے باہر چھکے کے لیے اچھال دیا، جس سے مائن ہیڈ کلب تو جیت گیا مگر جے ڈیریل سنچری سے محروم رہ گئے، مذکورہ بولر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اس کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔

مزید : کھیل