کراچی میں بھارت سے آئی ایسی چیز پکڑ لی گئی کہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی حیران پریشان رہ گئے

کراچی میں بھارت سے آئی ایسی چیز پکڑ لی گئی کہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی ...
کراچی میں بھارت سے آئی ایسی چیز پکڑ لی گئی کہ دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی حیران پریشان رہ گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی نے سپرہائی وے پر کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹس، انڈین گٹکا اورچھالیہ برآمد کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اے ایس او محمد فیصل خان نے کہا کہ اے ایس او ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر مال بردار ٹرک نمبر TKA794 کو جانچ پڑتال کے لیے روکا تو اس سے اسمگل شدہ 3 ہزار ڈنڈے سگریٹس، 84 کلوگرام انڈین گٹکاجوکہ پاوچز کی صورت میں موجود تھے اورمختلف بوریوں میں 12400کلوگرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کیاگیا۔

محمد فیصل خان نے بتایا کہ اسمگل شدہ سیگریٹس انڈین گٹکا اور چھالیہ کی مجموعی مالیت60 لاکھ68 ہزار روپے ہے جن میں ڈنہل سیگریٹ کی مالیت24 لاکھ روپے، سفینا گٹکا کی مالیت6 لاکھ30 ہزار روپے اور 155 بوریوں میں موجود اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 30 لاکھ 38 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمگل شدہ مذکورہ اشیا کو کراچی منتقل کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹمز اے ایس او نے مقدمہ درج کرکے مال ضبط کرلیا ہے اور تفتیش کے دائرہ کار کو توسیع دیدیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی