ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے یا نہیں ؟ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے واضح اعلان کر دیا

ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے یا نہیں ؟ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے ...
ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے یا نہیں ؟ تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے واضح اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ انتخابات میں چوری ہونے والے مینڈیٹ کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، کسی بھی جماعت کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور ضمنی انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کی جائے گی۔انہوں نے پارٹی ورکرز کو ضمنی انتخابات کی تیاری کے لیے گرین سگنل بھی دیا۔

لاہور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ’ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں ہے اور اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے‘۔ پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اپنے حقوق کے لیے برابر دو مرحلے پر کام کریں گے، ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور ساتھ ہی احتجاج بھی جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی آر ایس خراب نہیں ہوا تھا لیکن ایسے مینڈیٹ چوری کرنے کے لیے خراب قرار دیا گیا، ٹی ایل پی آخری دم تک احتجاج جاری رکھے گی اور 12 اگست کو کراچی سے شروع ہونے والی ریلی 14 اگست کو لاہور میں اختتام پزیر ہو گی جبکہ اگلہ لائحہ عمل کراچی کے جلسے کے بعد بتایا جائے گا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے مطالبہ کیا کہ تمام انتخابی حلقوں کے فارم 45 اور 46 ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں تاکہ عوام از خود جان سکیں کہ ان کے حلقے میں کیا ہوا۔خادم حسین رضوی نے کہا کہ یہ ٹھیک وقت ہے کہ الیکشن کمیشن خود اپنے عہدے سے دستبرار ہو جائے یا ایسے رخصت کردیا جائے کیونکہ ای سی پی صاف اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے۔عوامی جلسے سے خطاب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ متعدد لوگ انتخابات سے قبل ہماری بولی لگانے آئے لیکن ہم نے باور کروادیا کہ ہم برائے فروخت نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور