بنی گالہ تجاوزات کیس:چیف جسٹس کا ممبرریونیوبورڈکوسرویئرجنرل سے مل کرریکارڈفوری مکمل کرنے کاحکم

بنی گالہ تجاوزات کیس:چیف جسٹس کا ممبرریونیوبورڈکوسرویئرجنرل سے مل ...
بنی گالہ تجاوزات کیس:چیف جسٹس کا ممبرریونیوبورڈکوسرویئرجنرل سے مل کرریکارڈفوری مکمل کرنے کاحکم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار ممبرریونیوبورڈکوسرویئرجنرل سے مل کرریکارڈفوری مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ محکمہ مال سروے آفس کو آج ہی مطلوبہ رکارڈ فراہم کرے اورحکام محکمہ مال کے سروے جنرل آفس کوریکارڈ دینے تک عدالت سے نہیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی۔اس موقع پرسرویئرجنرل آف پاکستان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ادارے کی کارگردگی سے مطمئن نہیں، عدالتی حکم کوسنجیدگی سے کیوں نہیں لیاگیا؟محکمہ مال نے عدالتی احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، تعاون نہ کرنےوالے ریاستی ادارے کےخلاف ایکشن لیں گے،سروے جنرل آفس نے دارالحکومت، کورنگ نالہ کی حد بندی کا سروے نہیں کیا۔سرویئرجنرل نے موقف اپنایا کہ دشوارعلاقہ ہے،4.5 کلومیٹرحد بندی کرچکے ہیں جبکہ ممبرریونیوبورڈکا کہنا تھا کہ 7 علاقے ہیں،ابھی کچھ وقت لگے گا،سرویئرجنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ کورنگ نالہ کے سر وے کے لئے ریکارڈ اورنقشے چاہئیں۔چیف جسٹس نے حکم دیاکہ محکمہ مال سروے آفس کو آج ہی مطلوبہ رکارڈ فراہم کرے اورحکام محکمہ مال کے سروے جنرل آفس کوریکارڈ دینے تک عدالت سے نہیں جائیں گے اور 7 کے بجائے 22 علاقے بھی ہوں توپھرکیا ہے؟ عدالتوں میں کاغذات دیکھنے اور چائے پینے نہیں آتے،سرویئرجنرل کےساتھ مل کرشام تک ریکارڈمکمل کریں، ریونیوریکارڈمیں کوئی بھی ردوبدل کامجازنہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی حکومت بننے والی ہے، یقینی بنایا جائے کہ 6 ہفتوں میں سروے مکمل ہو، مزید وقت نہیں دیا جائے گا،عمران خان بنی گالہ کے مسائل سے آگاہ ہیں،اگر وہ بنی گالہ کے مسائل حل کر لیتے ہیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، لوگوں کے لیے مثال بنیں ۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں وزیراعظم لوگوں کے لیے مثال بنیں گے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان ابھی وزیراعظم نہیں ، آئندہ آنے والے وزیراعظم ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ بنی گالہ میں تجاوزات کے معاملے پر دفعہ 144 نافذہے،نئی حکومت کوبنی گالہ تجاوزات سے متعلق فیصلہ کرنے دیاجائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بنی گالہ تجاوزات کی درخواست عمران خان نے ہی دی تھی اس معاملے کو اب عمران خان خود دیکھیں اوربنی گالہ کیس عمران خان کے لیے ٹیسٹ کیس ہوگا ،عمران خان بھی جو ریکارڈدیناچاہتے ہیں دےدیں، اگر کچھ واجبات عمران خان کے ذمہ ہیں تووہ بھی ادا کریں۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد