العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 اگست تک ملتوی

العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 اگست تک ملتوی
العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 اگست تک ملتوی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ریفرنسزدوسری عدالت منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکررکھی ہے۔جس کے باعث احتساب عدالت نے العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد