نیپرا کو 20 ارب قرض صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی

نیپرا کو 20 ارب قرض صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی
نیپرا کو 20 ارب قرض صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بنکوں سے لئے گئے قرضوں کی مجموعی رقم میں سے 20 ارب روپے صارفین کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

نوائے وقت کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اربوں روپے کی رقم بنکوں سے قرض لے رکھی ہے اس رقم پر سود کی ادائیگی کیلئے وزارت توانائی کے پاس فنڈز نہیں ہیں، قرض کی ادائیگی کیلئے بھی صارفین پر بوجھ ڈالا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صارفین سے رقوم بلوں میں سرچارج کی مد میں وصول کی جائے گی۔