الیکشن کمیشن نے پی کے23 شانگلہ سے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم دےدیا

الیکشن کمیشن نے پی کے23 شانگلہ سے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم ...
الیکشن کمیشن نے پی کے23 شانگلہ سے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم دےدیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی کے23 شانگلہ میں خواتین ووٹرزکے5فیصدٹرن آوٹ کے معاملہ پرالیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی کے23 شانگلہ میں خواتین ووٹرزکے5فیصدٹرن آوٹ کے معاملہ کی سماعت چیف الیکشن کمشنرسردارمحمدرضاکی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے کی ۔اس موقع پر درخواست گزاراورکامیاب امیدواردونوں کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے جواب طلب کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن روکنے کاحکم دےدیااور کیس کی سماعت13 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی کے 23 شانگلہ سے پی ٹی آئی کے شوکت علی17ہزار399ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ (ن)کے امیدوارمحمد راشد خان نے 15ہزار 533ووٹ لئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد