جسٹس یاور علی بین الاقو امی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک چلے گئے، جسٹس شمیم نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس یاور علی بین الاقو امی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک چلے گئے، ...
جسٹس یاور علی بین الاقو امی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک چلے گئے، جسٹس شمیم نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے بیرون ملک پہنچ گئے۔ سینئر جج جسٹس سردار شمیم خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی سادہ و پر وقار تقریب ججز لائونج میں ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ کے فاضل جج، بار لیڈر شپ، وکلاء اور ہائی کورٹ افسران نے شرکت کی۔ رجسٹرار بہادر خان نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ عہدہ سنبھالنے پر ساتھی ججز اور وکلاء رہنمائوں نے قائم مقام چیف جسٹس کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور