اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرلیا

اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں عدالت نے استغاثہ کے ...
اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرلیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائداثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پراستغاثہ کے گواہ فیصل شہزاد کی جانب سے اکاونٹس اورچیک کی تفصیلات پیش کی گئی اوربیان قلمبندکرایاگیا۔وکیل قاضی مصباح نے گواہ سے سوال کیا کہ دی گئی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کیا آپ نے خود تیار کیں؟جس پر استغاثہ کے گواہ فیصل شہزادنے موقف اپنا یا کہ ٹرانزیکشن کی تفصیلات خود تیارنہیں کیں۔احتساب عدالت نے استغاثہ کے مزیدتین گواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد