’ محمد حفیظ نے کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیاہے کیونکہ۔۔“ ایسی خبر سامنے آ گئی کہ شائقین کرکٹ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

’ محمد حفیظ نے کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیاہے کیونکہ۔۔“ ایسی خبر سامنے آ ...
’ محمد حفیظ نے کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کر دیاہے کیونکہ۔۔“ ایسی خبر سامنے آ گئی کہ شائقین کرکٹ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیاہے جس میں محمد حفیظ کی تنزلی ہو گئی ہے اور وہ بی کیٹیگری میں آ گئے ہیں جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں اور وہ کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹیگری ملنے پر دل شکستہ ہیں اور وہ اس پر دستخط نہ کر نے پر غور کر رہے ہیں جبکہ وہ اس چیز پر اپنے قریبی لوگوں سے مشاور ت کر رہے ہیں کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ساتھ یہ رویہ جاری رکھا تووہ کرکٹ سے ہی کنارہ کشی اختیار کر لیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیس میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ اے اور بی کیٹیگری میں 6، 6 کھلاڑی شامل ہیں جب کہ سی کیٹیگری میں 9، ڈی میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -