عمران خان نے سادگی اختیار کرلی اکثر سفید لباس میں نظر آتے ہیں: رپورٹ

عمران خان نے سادگی اختیار کرلی اکثر سفید لباس میں نظر آتے ہیں: رپورٹ
عمران خان نے سادگی اختیار کرلی اکثر سفید لباس میں نظر آتے ہیں: رپورٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور مستقبل کے وزیراعظم عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے شادی کے بعد سادگی اختیار کرلی ہے، اب وہ زیادہ تر سفید کپڑوں میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق، پیر کواسلام آباد مین وزیراعظم کے عہدے کیلئے پارٹی کے امیدوار کے حیثیت سے اپنی نامزدگی کے موقع پر بھی انہوں نے سفید شلوار قمیض ہی زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں اپنی ’’ وکٹری سپیچ‘‘ کے دوران بھی وہ سفید کپڑوں مین ہی ملبوس تھے۔ بنی گالہ میں اُن سے ملاقات کرنے والے غیر ملکی سفیروں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران بھی وہ مغربی لباس کے بجائے سفید رنگ کے شلوار قمیض میں ہی ملبوس نظر آئے۔

ہر چند کہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد وہ چند دن مختلف رنگوں کے کپڑوں میں نظر آئے لیکن اُس کے بعد سے وہ باقاعدگی کے ساتھ سفید کپڑوں میں ہی ملبوس دکھائی دیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ عمران خان میں یہ تبدیلی مستقبل قریب کے خاتون اول بشریٰ مانیکا کی خواہش پر ہی آئی ہے۔ کیونکہ روحانیت سے تعلق رکھنے والی شخصیات عموماً اُجلے سفید کپڑوں کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد