عمران خان نے اختر مینگل کی سب سے بڑی خواہش پوری کردی، تحریک انصاف والوں کیلئے خوشخبری آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاق میں حکومت بنانے کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے اور اس میں پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی ملتی ہوئی نظر آ گئی ہے کیونکہ پی ٹی آئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے درمیان اہم معاملات پر اتفاق ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ اختر مینگل کی جانب سے پیش کیے گئے چھ نکات پر عمران خان کو بریف کیا گیا جن پر اتفاق ہو گیاہے اور جلد ہی اختر مینگل کی عمران خان سے ملاقات بھی ہو گی ۔اختر مینگل اور عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے اور جلد اسلام آباد میں ملاقات بھی متوقع ہے ۔ اختر مینگل کی جانب سے جو چھ نکات پیش کیے گئے تھے ان میں بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کرنے اور صوبائی حکومت کیلئے بی این پی سے مشاورت کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔اس کےعلاوہ بلوچستان میں سی پیک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے تیزی کیلئے اقدامات کرنے اور عوام کی تعمیر ترقی کیلئے صوبائی و وفاقی حکومت خصوصی پیکج دے۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی سے بھی بات چیت جاری ہے۔