گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف دونوں کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ۔۔۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف دونوں کو ...
گورنر سندھ محمد زبیر نے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف دونوں کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف دونوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق گورنر محمد زبیر کے استعفے سے سندھ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں گورنر نے نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی سے حلف لینا تھا، جس کے بعد اسمبلی تشکیل پانی تھی لیکن انہوں نے اس سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس وقت سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہیں لیکن وہ نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کے مجاز نہیں ہیں۔
ایکسپریس ٹربیون سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق باڑو کا کہنا تھا کہ ’’اسمبلی کے قانون کی شق 6سیکشن2کے مطابق قائم مقام گورنر کسی جج یا اور شخص کو نومنتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے کوئی قانونی پیچیدگی درپیش نہیں آئے گی۔‘‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’آغاز سراج درانی نے حلف لینے کے لیے کسی شخص کے انتخاب سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ مستقبل میں وہ اس حوالے سے کسی تنازعے میں نہ پھنس جائیں۔