پی پی123ٹوبہ ٹیک سنگھ،عدالت نے ن لیگی امیدوار کانوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی

پی پی123ٹوبہ ٹیک سنگھ،عدالت نے ن لیگی امیدوار کانوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف ...
پی پی123ٹوبہ ٹیک سنگھ،عدالت نے ن لیگی امیدوار کانوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی123ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لئے دائردرخواست پرسماعت میں لاہورہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسر سے مکمل ریکارڈ کل طلب کرتے ہوئے ن لیگی امیدوارسیدقطب شاہ کانوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی123ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لئے دائردرخواست پرسماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔جسٹس شمس محمودمرزاکی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کی سونیاعلی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواستگزارسونیاعلی نے موقف اپنا یاکہ مخالف ن لیگی امیدوارسیدقطب شاہ کوصرف70ووٹوں کی برتری حاصل ہے اورریٹرننگ افسرنے درخواست دینے کے باوجوددوبارہ گنتی نہیں کرائی،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کاحکم دے۔جس پر لاہورہائیکورٹ نے ریٹرننگ افسر سے مکمل ریکارڈ کل طلب کرتے ہوئے ن لیگی امیدوارسیدقطب شاہ کانوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور