بھکارن شاہ رخ خان کے بیٹے سے بھیک مانگتی پیچھے پیچھے گاڑی تک آ گئی تو آگے سے اس نے کیا کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا

بھکارن شاہ رخ خان کے بیٹے سے بھیک مانگتی پیچھے پیچھے گاڑی تک آ گئی تو آگے سے ...
بھکارن شاہ رخ خان کے بیٹے سے بھیک مانگتی پیچھے پیچھے گاڑی تک آ گئی تو آگے سے اس نے کیا کیا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کر دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کہاوت ہے کہ کسی شخص کے اصلی کردار کا اندازہ لگانا ہو تو یہ دیکھو کہ وہ خود سے کمتر اور کمزور لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔بسااوقات معروف شخصیات ایسی صورتحال سے دوچار ہو جاتی ہیں جس میں اس کہاوت کے مطابق ان کی اصلیت معلوم ہو جاتی ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہو گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق آریان خان، ملائکہ اروڑا اور دیگر دوستوں کے ہمراہ ایک پارٹی سے باہر نکلے تو ایک بھکارن ان کے پیچھے چل پڑی اور بھیک مانگتی ان کی گاڑی تک آ گئی۔

واقعے کی منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان جب گاڑی کا دروازہ کھول کر اس میں بیٹھنے لگتے ہیں تو بھکارن کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر اس میں جتنی رقم بھی ہوتی ہے نکال کر اسے دے دیتے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا ایک دوست بھی کچھ رقم نکال کر بھکارن کو دے دیتا ہے۔ بھکارن ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور وہ تیزی سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو Karfashionistaنامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس پر کمنٹس میں صارفین آریان خان کے اس روئیے کی داد دیتے نظر آ رہے ہیں۔

مزید : تفریح