عمران خان کی این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا مسترد

عمران خان کی این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا مسترد
عمران خان کی این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا مسترد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے این اے 131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا کو مسترد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 میں عمران خان نے سعد رفقی کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کیا تھا ، عدالت نے سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جوکہ آج ہونی ہے ۔تاہم تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے اور عدالت سے فیصلہ آنے تک گنتی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کر دیا گیاہے ۔

دوسری جانب سعد رفیق کاکہناہے کہ نتائج کے بعدہی دوبارہ گنتی کی تحریری درخواست دی،آج11بجے گنتی کاحکم تھا،ابھی تک ووٹوں کے تھیلے نہیں پہنچے،الیکشن کمیشن سےپوچھتا ہوں کہ تھیلے کہاں ہیں؟، لاہور:عمران خان گنتی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ جاچکے ہیں، پولنگ بیگز عدالت نہیں پہنچے،کیاکسی فیصلے کاانتظارکیاجارہاہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی