الیکشن کمیشن پتہ نہیں کیسے چل رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے

الیکشن کمیشن پتہ نہیں کیسے چل رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے ...
الیکشن کمیشن پتہ نہیں کیسے چل رہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے ۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق عابدہ راجہ کاغذات نامزدگی کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پتہ نہیں کیسے چل رہا ہے،الیکشن کی رات الیکشن کمیشن کا ساراسسٹم بیٹھ گیا تھا،اتنے پیسے لگا کر الیکشن کمیشن نے سسٹم بنایا تھا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ الیکشن کا کیس آیا تو پتہ نہیں اس میں کیا کریں گے ،3 بار چیف الیکشن کمشنر سے رابطے کی کوشش کی ،سردار رضا حیات شاید الیکشن کی رات سو رہے تھے اور انہوں نے تو جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد