پانی کی کمی کا شکار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، راول ڈیم بھر گیا، سپل ویز کھل گئے

پانی کی کمی کا شکار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، راول ڈیم بھر گیا، سپل ویز کھل ...
پانی کی کمی کا شکار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، راول ڈیم بھر گیا، سپل ویز کھل گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم بھرگیا اور پانی گنجائش سے زیادہ ڈیم میں آنے پر سپل ویز کھول دیئے گئے ، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ ہوگئی تھی۔

مقا می میڈیا کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی اور بارش کی وجہ سے تیزی سے ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوئی جس پر حکام نے فیصلہ کیا کہ سپل ویز کھول دیئے جائیں ۔ اس ضمن میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیاگیا اور سپل ویز کھولے جانے کی وجہ سے راول ڈیم سے ملحقہ نالہ بھی پانی سے مکمل بھرچکا ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو، پولیس اور کنٹرول روم کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سپل سے ملحقہ سڑک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

بتایاگیا ہے کہ نالہ کورنگ میں طغیانی کے پیش نظر آس پاس کی آبادی کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کرائے گئے ہیں۔ نالے کے اطراف میں پولیس کا گشت بھی بڑھا دیا گیا۔ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 202 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔شدید بارش کے سبب نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ بلند ہوگئی ہے جب کہ کٹاریاں میں نالہ لئی کی سطح 14 فٹ بلند ریکارڈ کی گئی ہے۔ریسکیو حکام نے قرب وجوار میں رہائش پذیر مکینوں کو خبرادار کیا ہے کہ بچوں کو نالے کی طرف نہ جانے دیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سوموار کی شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہے گا۔

مزید : ماحولیات /علاقائی /اسلام آباد