این اے 114 جھنگ، ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو فیصل صالح حیات کی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

این اے 114 جھنگ، ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو فیصل صالح حیات کی درخواست سن کر ...
این اے 114 جھنگ، ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو فیصل صالح حیات کی درخواست سن کر فیصلہ کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 114 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پرفیصلہ سنادیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزارکوسن کرفیصلے کاحکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے 114 سے ہار ے ہوئے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل صالح حیات کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

فیصل صالح حیات کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے این اے 114جھنگ سے انتخاب لڑااوردوسرے نمبرپررہا،مخالف امیدوارصرف 589 ووٹوں سے کامیاب قرارپایا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ این اے 114 میں دوبارہ گنتی کاحکم دے،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور درخواست گزار کو سن کر فیصلے کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی /علاقائی /پنجاب /لاہور