ن لیگ کے 30ارکان کی پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی، مقامی اخبار نے دعویٰ کردیا

ن لیگ کے 30ارکان کی پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی، مقامی اخبار ...
ن لیگ کے 30ارکان کی پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی، مقامی اخبار نے دعویٰ کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں سپیکر کیلئے ہونے والے سیکرٹ بیلٹ میں مسلم لیگ ن کے 27 سے 30 ارکان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابقتحریک انصاف وزیراعلیٰ پنجاب اور کے پی کے کا فیصلہ نہ کر سکی, پنجاب میں علیم خان ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، راجہ یاسر ہمایوں اور میاں اسلم اقبال کے درمیان لا بنگ جاری ہے۔ علیم خان نےوقت سے قبل نیب میں پیش ہو کر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا اور وہ اپنے آپ کو بطور وزیر اعلیٰ کے خواب دیکھ رہے ہیں جبکہ اپنے دوستوں کو بھی وزیر اعلیٰ بننے کے بارے میں اعتماد میں لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں لیکن پرویز الٰہی کو بھی اہمیت دے رہے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے جو پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ بنایا جائیگا وہ چوہدری پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ چلانے ہمیشہ رابطے میں رہے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے سپیکر کیلئے ہونے والے سیکرٹ بیلٹ میں مسلم لیگ ن کے 27 سے 30 ارکان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور