’’جس سے عشق کیا اب وہ شادی کے لئے لارالپّا لگاتی ہے ،کون سی تسبیح پڑھوں کہ وہ رام ہوجائے‘‘ محبت کے نام پر چوٹ کھانے والوں کے لئے روحانی وظیفہ آپ بھی جانئے

’’جس سے عشق کیا اب وہ شادی کے لئے لارالپّا لگاتی ہے ،کون سی تسبیح پڑھوں کہ وہ ...
’’جس سے عشق کیا اب وہ شادی کے لئے لارالپّا لگاتی ہے ،کون سی تسبیح پڑھوں کہ وہ رام ہوجائے‘‘ محبت کے نام پر چوٹ کھانے والوں کے لئے روحانی وظیفہ آپ بھی جانئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(نظام الدولہ) میں کئی سالوں سے سعودیہ میں جاب کر رہا ہوں ۔پڑھا لکھا ہوں ۔پروفیشنل ڈگری ہے میرے پاس۔میں نے پاکستان میں اپنے عزیزوں کے ہاں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہی تو کئی مشکلوں نے سر اٹھا لیا ۔ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔لڑکی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ شا دی کرے گی تو مجھ سے لیکن جب ٹال مٹول ہوا تو میں نے دیکھا کہ وہ اپنے کام نکلوا لیتی ہے مجھ سے لیکن شادی پر اب آمادہ نہیں ۔ لارا لپا ہی لگا رہی ہے۔ کبھی کہتی ہے کہ اس نے شا دی کرنی ہی نہیں، کبھی کہتی ہے گھر والے نہیں مانتے.دراصل اسکاایک بہنوئی بہت مخالفت کرتا ہے ۔اصل میں وہ اپنی بہن سے میری شادی کروانی چاہتا ہے۔ میں نے اسکو جواب دیا کہ میں نے تو تمہاری سالی سے شادی کرنی ہے ۔یہ بات سننے کے بعدسے وہ میری مخالفت کرنا شروع ہوگیا ہے۔دھمکی دیتاہے وہاسکی بہن کو طلاق دے دے گا اگر رشتہ تجھ سے ہوا تو ۔ اسی وجہ سے لڑکی کا بھائی بھی میرا مخالف ہو گیا ہے ۔میری اس کے ساتھ شادی کا کچھ ہو سکتا ہے کہ نہیں،کون سی تسبیح پڑھوں کے اس کا اوراسکے گھر والوں کا دل رام ہوجائے (ڈاکٹر ایم علی ،سعودی عرب )

جواب ۔جن حالات کی جانب آپ نے اشارہ کیا ہے ،کیا آپ سمجھتے ہیں اس کے باوجود وہاں شادی ہو بھی جائے تو کامیاب ہوجائے گی اور خاندانی عداوتوں وغیرہ سے محفوظ رہ پائیں گے ۔دوسری جانب آپ کے دل میں یہ شکوہ بھی موجود ہے کہ لڑکی آپ سے کام نکلواتی رہی ہے ۔یہ منفی سوچ ہے جو آپ کے دل میں گھر کرچکی ہے ۔حالات موافق ہونے کے باوجود آپ زندگی کے کسی مرحلہ میں ایک دوسرے کو طعنے مارنا شروع کردیں گے ۔سوچ سمجھ کر فیصلہ کیجئے ۔تعلیم یافتہ ہیں ۔دنیا بہت بڑی ہے اپنی زندگی کا دائرہ تنگ کیوں کرتے ہیں ۔آپ یہ تسبیح پڑھنا شروع کردیں ،اللہ نے چاہا تو آپ کے حق میں بہتری پیدا ہوگی اور راستہ مل جائے گا ۔’’یافتاح یا لطیف‘‘روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھیں درود پاک اول آخر گیارہ بار۔یہ تسبیح دل میں خفی انداز میں پڑھیں ،باوضو رہنے کی کوشش کریں ۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں