پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے انتخابی نتائج روکے جانے کانوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے انتخابی نتائج روکے جانے کانوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے انتخابی نتائج روکے جانے کانوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار سے عام انتخابات 2018کے انتخابی نتائج روکے جانے کانوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان انتخابی نتائج روکے جانے کانوٹس لیں کیونکہ انتقال اقتدارکے لئے نتائج کاحتمی ہوناانتہائی اہم ہے اس لئے جلداز جلد تمام 30نشستوں کے حتمی نتائج جاری کیے جائیں۔

دوسری طرف الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ حلقوں کے کیسزعدالت میں ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد