”جب شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم مجھے ملنے آئے تو یہ بات کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔۔“ چیف جسٹس نے شاہد خاقان عباسی کو کیا کہا تھا ؟ خود ہی تفصیلات بتا دیں

”جب شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم مجھے ملنے آئے تو یہ بات کی لیکن کوئی ...
”جب شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم مجھے ملنے آئے تو یہ بات کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔۔“ چیف جسٹس نے شاہد خاقان عباسی کو کیا کہا تھا ؟ خود ہی تفصیلات بتا دیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ عالمی عدالت انصاف میں مہنگی غیر ملکی فرموں کی خدمات لینے سے متعلق معاملہ شاہد خاقان عباسی کے سامنے بھی اٹھایا لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ۔

عالمی عدالت انصاف میں مہنگی غیرملکی فرموں کی خدمات لینے کے معاملے پرسماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عالمی عدالت انصاف میں ثالثی کیلئے اربوں جھونک دیئے گئے، پاکستان میں کک بیکس الگ وصول کیے گئے، مہنگی فرم کی خدمات لی گئیں پھربھی پاکستان کی سبکی ہوئی، ملک کا کیوں نقصان کیا جاتا ہے؟، شاہدخاقان عباسی بطوروزیراعظم ملنے آئے تویہ معاملہ اٹھایا لیکن سابق وزیراعظم کی ملاقات کے بعدکوئی خاطر خواہ نتیجہ نہ نکلا۔

مزید : قومی