سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا این او سی بھی خلاف قانون نکل آیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا این او سی بھی خلاف قانون نکل آیا،نجی ٹی وی کا ...
سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا این او سی بھی خلاف قانون نکل آیا،نجی ٹی وی کا دعویٰ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا این او سی بھی خلاف قانون نکل آیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز اور افسران کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ راحیل شریف کو این او سی وفاقی حکومت نے نہیں دیا،عدالتی فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا مطلب کابینہ ہے ۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ راحیل شریف کو این او سی وزارت دفاع نے جاری کیاتھا،وزارت دفاع نے راحیل شریف کواین او سی جی ایچ کیو کی مرضی سے جاری کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا وزارت دفاع کو ایسا این او سی جاری کرنے کااختیارتھا؟،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ این او سی کا معاملہ نئی حکومت کے سامنے رکھا جائے اور این او سی سے فالٹ دور کیا جائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد