اپوزیشن اتحاد میں ایک ہفتے بعد ہی دراڑ؟ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان ہمارے مشورے کے بغیر کیا گیا : پیپلزپارٹی

اپوزیشن اتحاد میں ایک ہفتے بعد ہی دراڑ؟ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا ...
اپوزیشن اتحاد میں ایک ہفتے بعد ہی دراڑ؟ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان ہمارے مشورے کے بغیر کیا گیا : پیپلزپارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے 8اگست کو احتجاج کرنے کا اعلان مشاورت کے بغیر کیا گیا، ن لیگ کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا بغیر مشاورت کے فیصلے کئے جاتے رہے تو اپوزیشن زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج پرامن ہونا چاہیے ہم نے احتجاج کر کے ملک کو مفلوج کرنے کی بات نہیں کی۔ الیکشن کمیشن سے پہلے پارلیمنٹ میں احتجاج ہونا چاہیے اپوزیشن جماعتیں اگر ایک دوسرے سے بات نہیں کر سکتیں تو معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے ہمارا اتحاد بی این اے طرز کا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے سیاست میں کبھی تمیز کا دامن نہیں چھوڑا اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے الیکشن میں دھاندلی پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔