سندھ ہائی کورٹ بنچ کاپی ایس 21پرراجاخان مہرکی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے کاحکم

سندھ ہائی کورٹ بنچ کاپی ایس 21پرراجاخان مہرکی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے کاحکم
سندھ ہائی کورٹ بنچ کاپی ایس 21پرراجاخان مہرکی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے کاحکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس 21گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارراجاخان مہرکی جیت کا نوٹیفکیشن روکنے کاحکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس 21گھوٹکی میں دوبارہ گنتی کی درخواست پرسماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے21اگست کو الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسر اورکامیاب امیدوارکو طلب کرلیااور ایم ایم اے کے سیف اللہ دھاریجوکی دوبارہ گنتی کی درخواست پرحکم جاری کرتے ہوئے پا کستان پیپلز پارٹی کے امیدوارراجاخان مہرکی جیت کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

واضح رہے کہ پی ایس 21گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے راجاخان مہر32ہزار195ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف ایم ایم اے کے امیدوارسیف اللہ دھاریجو نے 28ہزار 537ووٹ لئے تھے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /سکھر