جب خواب میں کوئی اونٹ آپ کے گھر میں گھس آئے توجاگتے ہی یہ کام ضرور کریں کیونکہ ۔۔۔

جب خواب میں کوئی اونٹ آپ کے گھر میں گھس آئے توجاگتے ہی یہ کام ضرور کریں کیونکہ ...
جب خواب میں کوئی اونٹ آپ کے گھر میں گھس آئے توجاگتے ہی یہ کام ضرور کریں کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں آ پ سے اپنا ایک خواب شئیر کرنا چاہتا ہوں ۔میری عمر بائیس سال ہے ،ایم ایس سی کا سٹوڈنٹ ہوں ۔میں نے فجرکی نماز پڑھنے کے بعد خواب دیکھا کہ میں امی کے ساتھ اپارٹمنٹ سے باہر جارہا ہوں لیکن اپارٹمنٹ کے گیٹ سے اونٹوں کا ایک ریوڑ اندر آرہا ہے جس میں ہر سائز کا اونٹ موجود ہے ۔اونٹ پورے اپارٹمنٹ میں پھیل گئے ہیں ۔یہ دیکھ کر ہم دونوں ایک کارپارکنگ میں پناہ لیتے ہیں اورایک کار کے پاس کھڑے ہوجاتے ہیں۔ان میں سے ایک اونٹ بہت بڑا اور سجا ہوا ہے ۔مجھے کوئی کہتا ہے کہ یہ کارپارکنگ میں داخل نہیں ہوگا کیونکہ اس کا سائز بہت بڑا ہے۔میں اسکو جاتا ہوا دیکھتا رہ گیا ۔ان اونٹوں نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔براہ کرم اسکی تعبیر بتادیں (فرقان ،کراچی)
خواب۔۔آپ کے اس خواب کی کئی تعبیریں نکل سکتی ہیں ۔ایک عام طور پر اخذ کی جانے والی تعبیر یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کو جائیداد کے معاملہ میں کوئی بھی وقتی طور پرغیر معمولی خبر مل سکتی یا پریشانی اٹھانی پڑسکتی ہے ۔دوسری تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ پریشانیاں آپ کو بہت زیادہ محنت کرنے پر مجبور کرسکتی ہیں ۔تیسری تعبیر کے مطابق آپ کو ورثہ میں کسی جانب سے کوئی بڑا فائدہ مل سکتا ہے ۔آپ اس خواب کی رو سے روزانہ لاحول ولاقوۃ الا باللہ تین سو تیرہ بار دل میں پڑھا کریں تاکہ ہر طرح کے بد اثرات سے محفوظ رہیں ۔ ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -