معروف پاکستانی گلوکارہ نے امریکہ میں شادی کر لی

معروف پاکستانی گلوکارہ نے امریکہ میں شادی کر لی
معروف پاکستانی گلوکارہ نے امریکہ میں شادی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )کوک سٹوڈیو سیزن 9 سمیت پیپسی کے لیے بھی گانا گانے والی گلوکارہ نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان سے نکاح کے بعد باقاعدہ طور پر شادی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ زیب بنگش کو کوک سٹوڈیو کے گانے ’’ آجا رے مورے سنیاں‘‘ سے بہت شہرت ملی تاہم ان کی امریکی شہری سے شادی کی تقریب لاہور میں انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی جس میں ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی۔زیب بنگش نے اپنی شادی کی انتہائی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی پاپ گلوکارہ زیب بنگش جنہوں نے گزشتہ سال امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہنے والے نوجوان سے سکائپ کے ذریعے نکاح کیا تھا نے اب باقاعدہ شادی کرلی ہے۔
 

 

مزید :

تفریح -