پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی چیلنج

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی چیلنج
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی چیلنج

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل میاں اسلم اقبال کی کامیابی کی کامیابی چیلنج کر دیا گیا۔ پی پی 151 سے (ن) لیگ کے امیدوار باقر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔ دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ، ریٹرنگ افسر اور میاں اسلم اقبال کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی 151 سے فارم 45 کا رزلت میرے پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیا گیا ، پریزائیڈنگ افسر نے دانستہ طور پر مسترد ہونے والے وٹ مخالف امیدوار کے درست قرار دیئے۔ مخالف امیدوار کے سپوٹرز نے پولنگ سٹیشنز کے اندر سرعام اپنے امیدوار کو ووٹ ڈلوائے۔ ریٹرنگ افسر کو دھاندلی کی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواستمیں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دے۔ عدالت میاں اسلم اقبال کا کامیابی کا نوٹیفکیشن دوبارہ گنتی ہونے تک روکنے کا حکم دے۔

مزید : الیکشن /علاقائی /پنجاب /لاہور