پنجاب کمپنیزسکینڈل،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کواشتہاری قراردےدیا

پنجاب کمپنیزسکینڈل،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کواشتہاری قراردےدیا
پنجاب کمپنیزسکینڈل،احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کواشتہاری قراردےدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کمپنیزسکینڈل میں احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کواشتہاری قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کمپنیزسکینڈل میں علی عمران کواشتہاری قراردینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، پراسیکیوٹرنیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نیب نے عمران علی کومتعددبارطلب کیالیکن وہ بیرون ملک فرارہوگئے، علی عمران یوسف متعددبارطلبی کے باجودپیش نہیں ہوئے۔وارث علی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔

عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب کمپنیز سکینڈل کے ملزم علی عمران کو اشتہاری قراردیا جائے،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کواشتہاری قراردے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور