وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے ، جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم کریں گے:عاطف خان

وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے ، جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم ...
وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے ، جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم کریں گے:عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے عاطف خان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی لابنگ نہیں کی ہے،وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے اور وہ جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے عاطف خان کا کہنا تھا کہ پہلی بارپختونخوا کے عوام نے دوبارہ کسی جماعت کومنتخب کیا اورپارلیمانی پارٹی کا اجلاس حکومت بنانے سے متعلق نہیں ہے۔یہ پارٹی اور ووٹ عمران خان کا ہے،انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے۔عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہم سب کو اچھے طرح جانتے ہیں، میں نے کوئی لابنگ نہیں کی ہے،وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے اور وہ جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔