”کراچی میں پولنگ ایجنٹس پانچ بجے سے پہلے ہی گھرچلے گئے کیونکہ۔۔۔“ ضلعی صدر نے بلاول بھٹو کو شکست کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ پوری پیپلز پارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

”کراچی میں پولنگ ایجنٹس پانچ بجے سے پہلے ہی گھرچلے گئے کیونکہ۔۔۔“ ضلعی صدر ...
”کراچی میں پولنگ ایجنٹس پانچ بجے سے پہلے ہی گھرچلے گئے کیونکہ۔۔۔“ ضلعی صدر نے بلاول بھٹو کو شکست کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ پوری پیپلز پارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی عام انتخابات میں 43 نشستو ں کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر سامنے آ ئی ہے تاہم کراچی میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی وجوہات پر مبنی رپورٹ سٹی صدر نے بلاول بھٹو کو بھجوا دی ہے جس میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آ یا ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر نے انتخاب میں ناکامی کی وجوہات کی رپورٹ بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس کراچی میں پولنگ ایجنٹس نہیں تھے ، پولنگ ایجنٹس نے فارم 45 وصول نہیں کیے جو کہ شکست کا باعث بنا ۔ پیپلز پارٹی نے کرائے کے پولنگ ایجنٹس رکھے جن کو نمائندوں کے نام بھی معلوم نہیں تھے اور وہ پانچ بجے سے قبل ہی گھروں کو واپس چلے گئے ۔