”میں یہ ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں تاکہ۔۔۔“ محمد عامر نے ایک ایسا ریکارڈ بنانے کی خو اہش ظاہر کر دی جو پوری دنیا میں صرف ایک ہی پاکستانی باؤلر کے پاس ہے، یہ کون سا ریکارڈ ہے؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہو جائیں گے

”میں یہ ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں تاکہ۔۔۔“ محمد عامر نے ایک ایسا ریکارڈ بنانے ...
”میں یہ ریکارڈ بنانا چاہتا ہوں تاکہ۔۔۔“ محمد عامر نے ایک ایسا ریکارڈ بنانے کی خو اہش ظاہر کر دی جو پوری دنیا میں صرف ایک ہی پاکستانی باؤلر کے پاس ہے، یہ کون سا ریکارڈ ہے؟ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہو جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے یوں تو کئی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں اور اس دور کے بہترین باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں مگر ان کی نگاہ ایک ایسا ریکارڈ بنانے پرہے جو اس سے پہلے صرف ایک پاکستانی باﺅلر ’محمد سمیع‘ ہی بنا سکے ہیں اور دنیا کا کوئی باﺅلر ایسا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں محمد عامر نے تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہتا ہوں۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ میں صرف محمد سمیع ہی دنیا کے واحد باﺅلر ہیں جو تینوں طرز کی کرکٹ میں ہٹ ٹرک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ 2002ءمیں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کی اور اس کیساتھ ہی وہ دونوں فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے باﺅلر بن گئے۔

محمد سمیع ٹی 20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک تو نہیں کر سکے البتہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں دورنتو راج شاہی اور ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے لیگ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی اور یوں وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے واحد باﺅلر ہیں۔

مزید : کھیل