سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روک دیا
سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روک دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 249 کراچی سے کامیاب پی ٹی آئی امیدوار فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈاکی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روک دیا اورسیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے10اگست تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے۔ اس حلقے سے فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔شہباز شریف نے این اے 249 کراچی میں 700 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارنے پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرنگ افسر نے مسترد کردیا تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی