’کئی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا اور اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘ کپتان نے سینئر صحافی کو ایسی بات بتادی کہ آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

’کئی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا اور اب یہی لوگ کہہ رہے ...
’کئی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا اور اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ ۔ ۔ ۔‘ کپتان نے سینئر صحافی کو ایسی بات بتادی کہ آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ممکنہ طورپر پاکستان کے نئے وزیراعظم بننے جارہے ہیں اور ان کو پانی اور توانائی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہوگا لیکن عمران خان ان مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں جس کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی حامد میر سے غیررسمی گفتگو کے دوران بھی کیا۔
روزنامہ جنگ میں حامد میر نے لکھا کہ ’میں نے عمران خان سے کہا کہ مسائل بڑے ہیں اورپارلیمنٹ میں اپوزیشن بھی بڑی ہے تو انہوں نے کہا ”کئی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتا اور اب یہی لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان ہمارے مسائل حل نہیں کر سکتا لیکن آپ انتظار کریں اور دیکھئے گا کہ میں ان مسائل کو شکست دوں گا۔“
عمران خان کو یہ بات چیت اچھی طرح سے معلوم تھی کہ انہیں قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزیراعظم کا انتخاب کھلا ہوگا لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ وہ پراعتماد تھے کہ وہ آسانی سے  سپیکر کا الیکشن جیت جائیں گے۔ ”میں اس اپوزیشن سے نہیں ڈرتا، یہ فطری اتحادی ہیں۔‘