پاکستان کا وہ علاقہ جہاں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، ...
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا، آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں شدت پسندوں نے گلگت بلتستان میں درجن سے زائد سکول نذرآتش کر دیئے تھے جس کے بعد سے وہاں امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ بتائی جاتی ہے۔ اس کے پیش نظر اب گلگت بلتستان میں بھی فوجی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع تانگر اور ڈیریل میں پرتشدد صورتحال درپیش ہے اور سکول بھی انہیں اضلاع میں نذرآتش کیے گئے۔ مقامی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے جس پر فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

اگرچہ گلگت بلتستان حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ حالات معمول پر آ رہے ہیں لیکن کئی ذرائع نے بتایا ہے کہ شدت پسند تانگر اور ڈیریل اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں۔ ایک ہجوم نے گزشتہ دنوں تانگر پولیس سٹیشن پر بھی حملہ کیا، جہاں سکول جلانے کے الزام میں کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے رکھا گیا تھا۔ ہجوم نے تھانے پر حملہ کیا اور ان مشتبہ افراد کو چھڑا کر لے گئے۔ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے چلاس کے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ بھی ہوئے جس میں کور کمانڈر، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد افسران ہیلی کاپٹر کے ذریعے گلگت گئے تاکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان کو ممکنہ فوجی آپریشن اور دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دے سکیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد