’’اللہ کرے آپ کی بہن بیٹیوں کو عمران خان ۔۔۔‘‘ ریحام خان کی پارک سے ویڈیو سامنے آئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، ایک لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی

’’اللہ کرے آپ کی بہن بیٹیوں کو عمران خان ۔۔۔‘‘ ریحام خان کی پارک سے ویڈیو ...
’’اللہ کرے آپ کی بہن بیٹیوں کو عمران خان ۔۔۔‘‘ ریحام خان کی پارک سے ویڈیو سامنے آئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، ایک لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ریحام خان کی برطانوی شہر ’کنگسٹن اپون ٹیمز‘کے ایک پارک سے ویڈیو سامنے آئی۔ ریحام خان پارک میں کسی بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے گئی تھیں جہاں ایک پاکستانی لڑکی آ گئی اور اپنے موبائل فون کا کیمرا آن کرکے ان کے درپے ہو گئی، وہ عمران خان کی طرفداری کر رہی تھی اور ریحام خان کو کھری کھری سنا رہی تھی، جبکہ جواب میں ریحام خان صبر و تحمل سے اس کے سوالوں کے جواب دینے کی ناکام کوشش کر رہی تھی کیونکہ لڑکی انہیں بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہی تھی۔ جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تو کمنٹس میں ایک اور لڑکی نے ایک لڑکے سے ایسی بات کہہ دی کہ ایک جنگ چھڑ گئی۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق ارشد ملک نامی ٹوئٹر صارف نے بھی یہ ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی، جس پر کمنٹس میں ’مکی گل‘ نامی صارف نے لکھا کہ ’’بکواس ویڈیو ہے یہ، مجھے بھی ریحام خان کے بعض خیالات سے اختلاف ہے لیکن اس طرح اس کا پیچھا کرکے بدتمیزی کرنا انتہائی نامعقول حرکت ہے۔‘‘

مکی گل کو جواب دیتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کرنے والے صاحب ارشد ملک نے کہا کہ ’’پیچھا کرنا؟ وہ بھارتی چینل کو انٹرویو دینے کے لیے پارک میں تھی۔ وہ خود کو عوامی شخصیت بھی قرار دیتی ہے چنانچہ عوام کو ان سے سوال پوچھنے کا حق حاصل ہے۔‘‘

ارشد ملک کی طرف سے اس طرح ریحام خان کی توہین کرنے والی لڑکی کی حمایت کرنے پر مینا نامی لڑکی سامنے آئی اور لکھ دیا کہ ’’اللہ آپ کی بہن بیٹیوں کو بھی عمران خان جیسا نیک پاکباز شوہر عطا فرمائے، آمین ثم آمین۔‘‘

اب تک تو ارشد ملک صاحب عمران خان کی حمایت اور ریحام خان کی مخالفت کر رہے تھے لیکن اپنی بہن بیٹیوں کے لیے عمران خان جیسے شوہر کی دعا سن کر آگ بگولہ ہو گئے اور تمیز کو ایک طرف رکھتے ہوئے لڑکی کو ایسی غلیظ گالیوں سے نواز دیا جو یہاں تحریر نہیں کی جا سکتیں۔ اس لڑکی کی ’دعا‘ اور جواب میں اس شخص کی بدکلامی پر سوشل میڈیا پر ایک جنگ چھڑی ہوئی ہے جہاں بعض اکثر لوگ لڑکی کو درست قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض لوگ بدزبانی کرنے والے ارشد ملک کی طرف داری بھی کر رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی