اورنج لائن باغبانپورہ کے مزدوروں کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج، خواجہ آصف کی گاڑی کو روک کر نعرے بازی

اورنج لائن باغبانپورہ کے مزدوروں کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج، خواجہ آصف کی ...
اورنج لائن باغبانپورہ کے مزدوروں کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج، خواجہ آصف کی گاڑی کو روک کر نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورنج لائن ٹرین باغبانپورہ کے مزدوروں نے تنخواہ نہ ملنے سابق وزیردفاع خواجہ آصف کی گاڑی کو روک کر شدید احتجاج کیااور نعرے بازی بھی کی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اورنج لائن ٹرین باغبانپورہ کے مزدوروں نے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاج کیااور احتجاج کرتے مزدوروں نے خواجہ حسان اور ٹھیکے دا ر عمران کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مزدورں نے خواجہ آصف کی گاڑی روک لی اورپنجاب حکومت اور اورنج لائن ٹرین انتظامیہ سے فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین باغبانپورہ کے مزدوروںنے چیف جسٹس پاکستان میاں محمد ثاقب نثار سے بھی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔