”ڈیئر پرائم منسٹر عمران خان صاحب۔۔ “ نوجوان نے عمران خان کی ٹیم میں شمولیت کیلئے ای میل کپتان کی بجائے ایسی شخصیت کو بھیج دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ، ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

”ڈیئر پرائم منسٹر عمران خان صاحب۔۔ “ نوجوان نے عمران خان کی ٹیم میں شمولیت ...
”ڈیئر پرائم منسٹر عمران خان صاحب۔۔ “ نوجوان نے عمران خان کی ٹیم میں شمولیت کیلئے ای میل کپتان کی بجائے ایسی شخصیت کو بھیج دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ، ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم کیلئے منظوری دیدی ہے اور اب جب وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم بننے جارہے ہیں تو انہیں مبارکبادوں کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں تاہم ایسے ایک پی ٹی آئی کا جیالہ جذباتی ہو گیا اور کپتان کی ٹیم میں شمولیت کیلئے ای میل ایسے شخص کو بھیج دی کہ ہر کوئی ہنس ہنس کر لوٹ پو ٹ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکار ” عمران خان “ نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پر ایک سکرین شاٹ شیئر کی جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا اور کوئی بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پایا ۔ اس سکرین شاٹ میں دراصل کپتان کے دیوانے کی ای میل تھی جو کہ انہو ںنے پی ٹی آئی چیئرمین کو کرنی تھی لیکن وہ انہوں نے بھارتی اداکار عمران خان کو بھیج دی ۔

اس نوجوان کا اپنی ای میل میں کہناتھا کہ ”ڈیئر پرائم منسٹر عمران خان ، کامیاب لیڈر صحیح وقت پر ٹھیک فیصلہ کرتا ہے ، وہ اپنے اصلی دوستوں اور کارکنوں کو پہنچانتا ہے اور وفادار ٹیم بناتاہے ، تو اب یہ دس سالہ لمبی گورننس ہے اور میں آپ کی ٹیم کو پہلے ہی دن سے جوائن کرنا چاہتاہوں ۔“

بھارتی اداکار نے اس سکرین شاٹ کے ساتھ پیغام لکھاکہ میرے خیال سے اب مجھے اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ، اس لیے میں اب اسی ہفتے پالیسی بنانے جارہاہوں ، دوستوں میں آپ کو اس بارے میں آگاہ رکھوں گا ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس