”سرفراز مجھے ڈانٹتا ہے تو میری ہنسی نکل جاتی ہے اور۔۔۔“ فخر زمان نے ایسا دلچسپ واقعہ سنا دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”سرفراز مجھے ڈانٹتا ہے تو میری ہنسی نکل جاتی ہے اور۔۔۔“ فخر زمان نے ایسا ...
”سرفراز مجھے ڈانٹتا ہے تو میری ہنسی نکل جاتی ہے اور۔۔۔“ فخر زمان نے ایسا دلچسپ واقعہ سنا دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ انہیں ڈانٹ پڑنے کے باوجود سرفراز احمد کی کپتانی میں کھیلنا بہت پسند ہے کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں فخر زمان نے کہا کہ میں دیگر کھلاڑیوں کی نسبت سرفراز احمد کو زیادہ بہتر طریقے سے جانتا ہوں کیونکہ ہم دونوں کراچی میں کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیلتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ اچھے دوست ہونے کے باوجود فیلڈ میں بہت ڈانٹ پڑتی ہے لیکن مجھے ہنسی آ جاتی ہے جس پر انہیں مزید غصہ آتا ہے اور پھر اور زیادہ ڈانٹ پڑتی ہے لیکن مجھے ان کی کپتانی میں کھیلنا بہت پسند ہے۔

مزید :

کھیل -