ہو سکتا ہے ایک سال سزا والے کو اکیلے جیل سے باہر آنے پر مسئلہ ہوا،مریم نواز کے وکیل کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے

ہو سکتا ہے ایک سال سزا والے کو اکیلے جیل سے باہر آنے پر مسئلہ ہوا،مریم نواز کے ...
ہو سکتا ہے ایک سال سزا والے کو اکیلے جیل سے باہر آنے پر مسئلہ ہوا،مریم نواز کے وکیل کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کی منتقلی پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکوایک سال کی سزا ہے،درخواست کل سن لیتے ہیں۔
جسٹس گل حسن نے کہا کہ جس کوایک سال کی سزا ہے وہ ایک ماہ توگزارچکا،نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ تینوں کی درخواست پیر کوسماعت کیلئے رکھ لیں۔اس پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہوسکتاہے ایک سال سزاوالے کواکیلے جیل سے باہرآنے پرمسئلہ ہو،مریم نواز کے وکیل امجدپرویز کی بات پرکمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔