ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے،الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمان نہیں جیت سکے:شیخ رشیداحمد

ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے،الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ ...
ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے،الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمان نہیں جیت سکے:شیخ رشیداحمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک کو تباہ کردیا ہے،چالیس سال سے ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے،الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمان نہیں جیت سکے۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان پر عوام نے بہت بڑی ذمے داری ڈالی ہے،پاکستان کو اب ہمیں غریب کا پاکستان بنانا ہے اورسی پیک جاری رہے گا کوئی اس کو روکنے والا نہیں،نئے پاکستان میں کرپشن کی جڑیں اکھاڑ دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو تباہ کردیا ہے،ملک میں کوئی این آر او نہیں ہورہا،چالیس سال سے ملک تباہ کرنے والے اب سکون سے نہیں بیٹھیں گے،الیکشن پر اس لیے سوال ہیں کہ الیکشن فضل الرحمان نہیں جیت سکے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اسی فیصد سیاستدان نیب کی زد میں ہیں،ابھی تو شہباز شریف کو بھی نیب کے ہاتھ آنا ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی