عمران خان کا پشاور کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول سفر، پرویز خٹک نے گاڑی چلائی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاور میں بغیر پروٹوکول سفر کیا، عمران خان کی گاڑی سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک چلا رہے تھے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے پروٹوکول نہ لینے کے حوالے سے عملی اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی اجلاس کیلئے جاتے ہوئے انہوں نے روٹ لگانے اور وزیراعظم کا پروٹوکول لینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔آج جب وہ پارلیمانی کمیٹی خیبر پختونخوا کے اجلاس سے فارغ ہوئے تو پشاور کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول سفر کیا اس دوران پرویز خٹک گاڑی چلاتے رہے،عمران خان کی گاڑی ٹریفک سگنلزپربھی رکتی رہی،گاڑی میں اسدقیصر،علی زیدی اوربابراعوان بھی سوارتھے۔
عمران خان نے ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورمیں شریف خاندان کابچہ بھی ہوتوٹریفک روک دی جاتی ہے۔