ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار میں آ تے رہے،ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں: عمران خان

ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار میں آ تے رہے،ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے ...
ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار میں آ تے رہے،ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں: عمران خان

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،جوحالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں او ر کافی کام کرنا ہے،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار میں آ تے رہے لیکن ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،جوحالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے،ہمیں اخراجات کم کرنے ہوں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور