الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کا اندھا دھند فائرنگ کرنے والا یہ ایم پی اے اب کہاں ہے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے ، حیران کن خبر آ گئی

الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کا اندھا دھند فائرنگ کرنے والا یہ ایم پی اے اب ...
الیکشن جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کا اندھا دھند فائرنگ کرنے والا یہ ایم پی اے اب کہاں ہے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے ، حیران کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا اوردیگر ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہوائی فائرنگ اور پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا اور دیگر کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ۔ ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا جبکہ علاقے میں فائرنگ سے متعلق فرانزک رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزمان سے کسی بھی قسم کا اسلحہ ، ڈنڈا اور دیگر سامان برآمد نہیں ہوا۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے کارکنان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر احتجاج بھی کیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور