جنید جمشید کے گانے کے یہ الفاظ ہماری حکومت کیلئے مشعل راہ کا کام دے سکتے ہیں۔۔۔“ اسد عمر کس گانے کی بات کر رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

جنید جمشید کے گانے کے یہ الفاظ ہماری حکومت کیلئے مشعل راہ کا کام دے سکتے ...
جنید جمشید کے گانے کے یہ الفاظ ہماری حکومت کیلئے مشعل راہ کا کام دے سکتے ہیں۔۔۔“ اسد عمر کس گانے کی بات کر رہے ہیں؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں برتری حاصل کی اور اب پوری قوم حکومت سازی اور عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کی منتظر ہے۔

عمران خان پاکستان کے متوقع وزیراعظم ہیں تو اسد عمر متوقع وزیر خزانہ، جن کیساتھ قوم کی بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ بہتر معاشی پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت میں استحکام لانے کیساتھ ساتھ غریبوں کو ریلیف دیں گے اور مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی۔

اسد عمر نے بطور وزیر خزانہ حلف اٹھانے سے پہلے ہی اپنی حکومت کیلئے ایک ’مشعل‘ جلا دی ہے اور بتایا ہے کہ جنید جمشید کے ایک گانے کے الفاظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے مشعل ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”جنید جمشید کے گانے کے یہ الفاظ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے مشعل راہ کا کام دے سکتے ہیں۔۔۔ ہم کیوں چلیں اس راہ پر ، جس راہ پر سب ہی چلے۔۔۔ کیوں نا چلیں اس راہ پر جس پر نہیں کوئی گیا“

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد