الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے، تین سے مشروط نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے، تین ...
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن روک دیئے، تین سے مشروط نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفیکیشن رو ک دیے گئے جبکہ تین حلقوں کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں اور جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفیکیشن بھی رو ک دیا گیا ہے جبکہ دیگر تین حلقو ں کو مشروط قرار دے دیا گیا ہے ۔عمران خان کے پانچ حلقوں میں این اے35، این اے53 ،این اے 243 ،این اے 95اوراین اے131شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سابق وزیراعلی خیبرپختون خواپرویز خٹک کا بھی این اے 25 نوشہرہ سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیاہے ۔پرویز خٹک کی کامیابی کانوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے فیصلے سے مشروط ہے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد