کوئی چیز مخفی نہیں رکھی جاسکتی ، قانون میں ترمیم کرکے صوابدیدی فنڈ ختم کردیں گے: عمران خان

کوئی چیز مخفی نہیں رکھی جاسکتی ، قانون میں ترمیم کرکے صوابدیدی فنڈ ختم کردیں ...
کوئی چیز مخفی نہیں رکھی جاسکتی ، قانون میں ترمیم کرکے صوابدیدی فنڈ ختم کردیں گے: عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا، قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے، ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی، سب میرٹ پر اور سب کا احتساب ہوگا۔

پشاور میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لئے اقتدار میں آ تے رہے، مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،تمام منتخب ممبران احتیاط سے حکومت کے معاملات چلائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں ، کافی کام کرنا ہے۔بلدیات میں مزیداصلاحات لانی ہیں،تعلیم میں مزیدکام کرناہے،5 سال میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اقتدار ذات کےلیے نہیں،لوگوں کی خدمت کرنی ہے،ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، دل میں خوف خدا رکھ کر شب و روز کام کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور